سٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی، انڈیکس 40164 پوائنٹس پر بند

693

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کے ایس ای 100 انڈیکس دن بھر کی منفی لپیٹ میں رہا لیکن اختتام میں معمولی تیزی سے انڈیکس 40164 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عالمی ایکویٹی مارکیٹس میں زیادہ تر تیزی رہی جبکہ خام تیل کی قیمتیں گزشتہ روز کی نسبت کم ہوئیں، ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ آئل کی قیمت 0.81 فیصد کمی سے 40.62 ڈالر جبکہ برینٹ کروڈ کی قیمت 0.90 فیصد کمی سے 42.77 ڈالر پر آگئی۔

جمعہ کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس کا آغاز ہی منفی رجحان سے ہوا، 326 پوائنٹس خسارے سے انڈیکس 39742 کی کم ترین سطح پر آگیا۔ تاہم، کاروبار کے وسط میں 152 پوائنٹس کی تیزی بھی آئی، البتہ کاروبار کا اختتام 95 پوائنٹس کے مثبت اعشاریے کے باعث 40164 پوائنٹس پر ہوا۔

دیگر اعشاریوں کے درمیان کے ایم آئی 30 انڈیکس میں معمولی اضافے سے یہ 63763 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شئیرانڈیکس میں 14 پوائنٹس تیزی سے یہ 28471 پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ کاروباری سیشن (جمعرات) کے دوران مجموعی مارکیٹ حجم 324.75 ملین شئیرز سے کم ہو کر 254.12 ملین شئیرز ہو گئے تھے، یونیٹی فوڈز لمیٹڈ، کوہِ نور سپننگ ملز لمیٹڈ اور ہیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ کاروباری اعشاریے میں نمایاں رہے۔

بینک، ٹیکسٹائل کمپوزٹ اور بناسپتی اینڈ الائیڈ انڈسٹریز کے شعبے مثبت رجحان میں دکھائی دیے۔ کمپنیوں کے مابین حبیب بینک لمیٹڈ، میزان بینک لمیٹڈ اور یونیٹی فوڈز لمیٹڈ بھی مستحکم رہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here