پنجاب حکومت کا گنے کی کم از کم قیمت 200 روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ

594

لاہور: پنجاب حکومت نے کاشت کاروں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کیلئے رواں کرشنگ سیزن میں گنے کی کم از کم قیمت 200 روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس میں گنے کی کم از کم قیمت مقرر کرنے اور کرشنگ سیزن کے آغاز کا جا ئزہ لیا گیا۔

اجلاس میں جنوبی پنجاب کے اضلاع میں 10 نومبر سے جبکہ دیگر اضلاع میں 15 نومبر سے کرشنگ سیزن شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس کی طرح رواں سیزن میں بھی گنے کے کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا اور کسی کو بھی کاشتکاروں کا استحصال نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کے حقوق کا پہلے بھی تحفظ کیا ہے، آئندہ بھی کریں گے، گنے کے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا ثمر دیں گے، گزشتہ حکومت نے اپنے دور میں گنے کی قیمت میں اضافہ نہ کر کے کاشتکاروں کا استحصال کیا۔ پی ٹی آئی کی حکومت حقیقی معنوں میں کسان دوست حکومت ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here