لندن: برطانيہ کی آکسفورڈ يونيورسٹی کے سائنسدانوں نے پانچ منٹ سے بھی کم وقت ميں کورونا وائرس کے ٹيسٹ کا نتيجہ بتانے والا طريقہ کار دريافت کر ليا ہے۔
یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ بيان ميں کہا گيا ہے کہ ٹيسٹنگ ڈيوائس کی وسيع پيمانے پر تياری آئندہ برس کے اوائل سے شروع کی جا سکتی ہے۔ يہ ڈيوائس مختلف وائرسز ميں سے فوراً کورونا وائرس کی شناخت کر ليتی ہے۔
ماہرین کا خیال ہے کہ جلد نتیجہ دینے والے ٹیسٹ کے بعد فضائی سفر اور ديگر صنعتوں کا کام بلا خوف و خطر دوبارہ چل سکے گا۔