وزارت منصوبہ بندی کا آئندہ جے سی سی اجلاس کیلئے تیاریوں کا جائزہ

چین کیساتھ سوات ایکسپریس وے فیز ٹو، پشاور، ڈی آئی خان موٹر وے سمیت گریٹر پشاور ماس ٹرانزٹ کے نئے منصوبے شامل کرنے پر بات کریں گے، اسد عمر

568

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی (جے سی سی) کے آئندہ اجلاس میں چین کے ساتھ ڈی آئی خان  ژوب ہائی وے منصوبے کی فنڈنگ کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

گزشتہ روز پاکستان اور چین کے مابین سی پیک کے تحت ہونے والے مجوزہ جے سی سی اجلاس پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں منصوبہ بندی، مواصلات اور خارجہ امور کے سیکریٹریز سمیت چیئرمین سی پیک اتھارٹی، سی پیک کے تحت مختلف شعبوں پر قائم ورکنگ گروپس کے سربراہان نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر کو مجوزہ جے سی سی اجلاس کے ایجنڈے پر بریفنگ دی گئی۔ اسد عمر نے کہا کہ اجلاس میں سوات ایکسپریس وے فیز ٹو، پشاور، ڈی آئی خان موٹر وے سمیت گریٹر پشاور ماس ٹرانزٹ کے نئے منصوبے شامل کرنے پر بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت صنعتی تعاون بڑھے گا، خصوصی اقتصادی زونز میں چینی سرمایہ کاری آئے گی جس سے بڑے پیمانے پر پاکستان میں چینی ٹیکنالوجی منتقل ہوگی۔

اجلاس میں رشکئی، دھابیجی اور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی، فیصل آباد اقتصادی زون پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here