”ای پے پنجاب“ کے ذریعے 20 لاکھ شہریوں نے 10 ارب سے زائد ٹیکس جمع کرایا

پنجاب پبلک سروس کمیشن فیس، رنگ روڈ اتھارٹی چالان، ڈومیسائل فیس‘ سینما ڈیوٹی ٹیکس‘ کریکٹر سرٹیفکیٹ فیس‘ اسلحہ سرٹیفکیٹ فیس و دیگر سرکاری ادائیگیاں بھی ای پے پنجاب کے ساتھ منسلک کرنے فیصلہ

971

لاہور: پنجاب میں ایک سال کے دوران 20 لاکھ شہریوں نے ٹیکس ادائیگی کے آن لائن سسٹم ’ای پے پنجاب‘ سے استفادہ کرتے ہوئے 10 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرایا۔

’ای پے پنجاب‘ کا پورٹل شہریوں کی سہولت کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کی جانب سے محکمہ خزانہ پنجاب کیلئے بنایا گیا ہے تاکہ مختلف ٹیکسز اور فیسوں کی ادائیگی کو آسان بنایا جا سکے۔

اس حوالے سے چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفرمنظور کی زیر صدارت ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل فیصل یوسف و دیگر افسران شریک ہوئے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ پانچ ماہ میں لاہور‘ گوجرانوالہ‘ فیصل آباد اور ملتان میں ٹریفک چالان کی آن لائن ادائیگی کیلئے شہریوں نے ای پے کی سہولت استعمال کرتے ہوئے 3 کروڑ 57 لاکھ روپے کی رقم چالان کی مد میں جمع کروائی۔

اس سال کے آخر تک پنجاب پبلک سروس کمیشن فیس‘ لاہور رنگ روڈ اتھارٹی چالان‘ ای آبیانہ، جبکہ اگلے سال کے ابتدائی ماہ میں ڈومیسائل فیس‘ سینما ڈیوٹی ٹیکس‘ کریکٹر سرٹیفکیٹ فیس‘ اسلحہ سرٹیفکیٹ فیس و دیگر سرکاری ادائیگیوں کو بھی ای پے پنجاب کے ساتھ منسلک کر دیا جائے گا۔

فی الوقت شہری چھ محکموں کے 16 مختلف ٹیکس جن میں ٹوکن و پراپرٹی ٹیکس، ٹریفک چالان وغیرہ ایک کلک پر انٹرنیٹ و موبائل بینکنگ، اے ٹی ایم و دیگر جدید ذرائع سے ادا کر سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here