چین، ہانگ کانگ کے سرمایہ کاروں نے بالترتیب 10.4 ملین ڈالر اور 17.6 ملین ڈالر کے منافع جات اپنے ممالک منتقل کئے

598

اسلام آباد: پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی مد میں چینی سرمایہ کاروں نے 10.4 ملین ڈالر اور ہانگ کانگ کے سرمایہ کاروں نے 17.6 ملین ڈالر اپنے ممالک منتقل کئے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے دو مہینوں میں چین کے سرمایہ کاروں نے پورٹ فولیو سرمایہ کاری کی مد میں 0.1 ملین ڈالر اور براہ راست سرمایہ کاری کی مد میں 10.3 ملین ڈالر منافع کی مد میں اپنے ملک منتقل کئے ہیں۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں چین کے سرمایہ کاروں نے براہ راست سرمایہ کاری کی مد میں 6.1 ملین ڈالر اور پورٹ فولیو سرمایہ کاری کی مد میں 0.1 ملین ڈالر منافع کی صورت میں اپنے ملک منتقل کئے تھے۔

اسی طرح ہانگ کانگ کے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی مد میں جاری مالی سال کے پہلے دو مہینوں میں 17.5 ملین ڈالر اپنے علاقہ کو منتقل کئے ہیں۔ ان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی مد میں 17.5 اور پورٹ فولیوسرمایہ کاری کی مد میں 0.1 ملین ڈالرشامل ہیں۔

گزشتہ مالی سال کے پہلے دو مہینوں میں ہانگ کانگ کے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی مد میں 51.4 ملین ڈالر اپنے علاقہ کو منتقل کئے تھے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here