لاہور: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں 31 اکتوبر تک برقرار رکھی جائیں گی۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول 103 روپے 97 پیسے فی لٹر، ڈیزل کی قیمت 104 روپے 6 پیسے فی لٹر، مٹی کا تیل 65 روپے 29 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 62 روپے 88 پیسے فی لٹر برقرار رہے گی۔
وزارت خزانہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ وزیراعظم کی منظوری سے کیا گیا ہے جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے تناظر میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے بھی قیمتوں کو برقرار رکھنے کی سفارش کی تھی۔