اٹلی نے پاکستانی شہریوں کے لیے ورک ویزے کھول دیے

زراعت، سیاحت، تعمیرات اور سامان کی ترسیل کے شعبہ جات میں ہزاروں ویزوں کا اعلان، دو سال قبل پاکستان کو سیزل ورک ویزوں کے لیے اہل ممالک کی فہرست سے نکال دیا گیا تھا

1812

اسلام آباد : اٹلی کی حکومت نے ورک ویزوں کے سالانہ شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے پاکستانی شہریوں کو سیزنل اور نان سیزنل ویزوں کے لیے درخواست جمع کروانے کی اجازت دے دی۔

اطالوی حکومت نے رواں سال غیر یورپی باشندوں کے لیے 30 ہزار ویزوں کا اعلان کیا ہے، پاکستانی شہری بھی ان ویزوں کے حصول کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔

ان ویزوں کا تعلق زراعت، سیاحت، تعمیراتی شعبے اور سامان کی ترسیل کے شعبہ جات سے ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

خیبرپختونخوا میں پہلا ڈیجیٹل سٹی کتنے ہزار ملازمتیں دے سکے گا؟

وفاقی حکومت کا آئندہ دو سال کیلئے ملازمتوں پر پابندی پر غور

اٹلی کی حکومت نے پاکستانی شہریوں کے لیے یہ ویزے دو سال کے بعد کھولے ہیں اور اس ضمن میں پاکستانی سفارت خانے کا کردار قابل تعریف ہے۔

اٹلی کے لیے پاکستان کے سفیر جوہر سلیم کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ برطانیہ کے یورپ سے نکل جانے کے بعد اٹلی  سب سے زیادہ پاکستانی آبادی والا یورپی ملک بن گیا ہے اور یہاں رہنے والوں نے 2019-20 میں 142 ملین ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھجوائی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اٹلی نے دو سال قبل پاکستان کو سیزنل ویزوں کے لیے اہل ممالک کی فہرست سے نکال دیا تھا مگر یہاں پاکستانی ہنرمند افراد کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا  اور اب پاکستان کو دوبارہ سیزنل ویزوں کے لیے اہل ممالک کی فہرست میں شامل کیے جانے کے بعد اُمید ہے کہ سینکڑوں پاکستانیوں کو اٹلی میں ملازمت ملے گی۔

یہاں یہ بتانا ضروری ہو گا کہ اس پیشرفت سے پہلے پاکستانی سفارتخانے نے اٹلی میں  18 ہزار ان پاکستانی ملازمین کو اطالوی حکومت کی سکیم کے تحت قانونی درجہ حاصل کرنے میں مدد فراہم کی جن کے پاس امیگریشن سے متعلق دستاویزات مکمل نہں تھیں۔

ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے باوجود روم اور میلان میں پاکستانی قونصل خانے کھلے رہے تاکہ زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو اٹلی میں ملازمت کے بڑھتے مواقع سے فائدہ اُٹھانے میں مدد فراہم کی جا سکے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here