برٹش ائیرویز کی پرواز 40 سال بعد لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کر گئی

561

لاہور: برٹش ائیرویز کی جانب سے پاکستان کیلئے 40 سال بعد فلائٹ آپریشن بحالی کے بعد پہلی پرواز نے گزشتہ روز علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی۔

برٹش ائیرویز  کی فلائٹ نمبر BA-259 لاہور کے لیے 214 مسافر لے کر ہیتھرو ائیرپورٹ سے چلی تھی جو 14 اکتوبر کی صبح لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ ہوئی۔

ائیرپورٹ مینجر اور سول انتظامیہ کے دیگر عہدیداران برٹش ائیرویز کی مذکورہ فلائٹ کے مسافروں اور عملے کا استقبال کرنے کے لیے ائیرپورٹ پر موجود تھے۔

پاکستان کے لیے برطانوی ہائی کمشنر کرسٹیان ٹرنر (Christian Turner) نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ برطانوی ائیرلائن پاکستان کے دو شہروں کیلئے پروازیں جاری رکھے ہوئے تھے لیکن 40 سال بعد ائیرلائن نے لاہور کیلئے بھی اپنے فضائی آپریشنز کا آغاز کر دیا ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ برٹش ائیرویز کی لاہور کے لیے پہلی فلائٹ میں مسافروں کو خوش آمدید، فلائٹ آپریشنز بحالی سے دوطرفہ رابطوں اور عوامی تعلقات کو فروغ ملے گا اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا، جو پاک برطانیہ دوستی کی علامت ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here