چین، رواں سال 108 ملین فائیو جی موبائل فون فروخت

646

بیجنگ: چین میں رواں سال جنوری سے ستمبر تک کے عرصے میں فائیو جی موبائل فونز کی فروخت کی تعداد 108 ملین تک جا پہنچی جو اسی مدت میں تمام فروخت کیے جانے والے موبائل فونز کا 47.7 فیصد بنتا ہے۔

چینی حکام کے مطابق رواں سال پہلے 9 ماہ کے دوران چینی منڈی میں موبائل فونز کی فروخت میں تیزی سے اضافہ ہوا، اس عرصے میں 10 کروڑ 80 لاکھ موبائل فونز فروخت کیے گئے جو فروخت ہونے والے کل موبائل فونز کے 47.7 فیصد کے برابر ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ فائیو جی موبائل فونز کی قیمت میں بھی کمی آ رہی ہے اور سب سے سستے فائیو جی موبائل فون کی قیمت 998 یوان ہو گئی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ فائیو جی موبائل فونز تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here