تیل و گیس کے پیداواری شعبہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 36.65 فیصد اضافہ

677

اسلام آباد: ملک میں تیل و گیس کے پیداواری شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں جاری مالی سال کے پہلے دو مہینوں میں 36.65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک اور سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لیکر اگست 2020ء تک کی مدت میں تیل و گیس کے پیداواری شعبہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 34.3 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 36.65 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تیل و گیس کے پیداواری شعبہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 25.1 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

اگست 2020ء میں ملک میں اس شعبہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 17.3 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

جاری مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 226.7 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 162 ملین ڈالر رہا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here