امریکی کمپنی کو کوویڈ-19 ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز اچانک کیوں روکنا پڑے؟

661

واشنگٹن: امریکی دوا ساز کمپنی جانسن اینڈ جانسن نے کہا ہے کہ اس نے اپنے کورونا وائرس ویکسین کے ٹرائل کو روک دیا ہے کیونکہ ٹرائل میں شریک ایک رضا کار بیمار ہو گیا ہے۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ویکسین ٹرائل میں شریک افراد میں نامعلوم بیماری کی وجہ سے ہم نے اپنے تمام کورونا وائرس ویکسین کے امیدواروں کے کلینیکل ٹرائلز کو عارضی طور پر روک دیا ہے جس میں ایک فیز تھری ٹرائل بھی شامل ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ آزاد ڈیٹا سیفٹی مانیٹرنگ بورڈ کے ساتھ ساتھ طبی اور حفاظتی معالجین کے ذریعہ مریض کی حالت کا جائزہ لیا گیا اور اس کی جانچ کی جا رہی ہے تاہم بہت ساری آزمائشوں کے باوجود فوری طور پر اس بارے میں کچھ واضح نہیں ہو سکا۔

جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائل تھری  کا مرحلہ 23 ستمبر کو شروع ہوا تھا اور یہ ٹرائل اس تشخیص کے لئے تیار کیا گیا تھا کہ کیا اس ویکسین کی ایک خوراک بیمار افراد میں کورونا وائرس کی علامات کو روک سکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here