بجلی کی پیداوار کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی

820

اسلام آباد: ملک میں بجلی کی پیداوارکے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے پہلے دو مہینوں میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لیکر اگست 2020ء تک بجلی پیدا کرنے کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 5.5 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کے پہلے دو ماہ (جولائی تا اگست 2020ء) میں بجلی کے پیداواری شعبہ میں 16 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی۔

اگست 2020ء میں اس شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 10.2 ملین ڈالر رہا۔

اعدادوشمار کے مطابق پن بجلی کے منصوبوں میں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں 9.2 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پن بجلی کے منصوبوں میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 20.2 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اسی طرح جاری مالی سال میں ایندھن سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں میں 18.1 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایندھن سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں میں 17.1 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here