ایران کی نان پیٹرولیم منصوعات کی برآمدات میں 24 فیصد اضافہ

81

تہران: ایران کی نان پٹرولیم منصوعات کی برآمدات میں ایک ماہ کے دوران 24 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایران کسٹم کے ترجمان سید روح اللہ لطیفی نے بتایا ہے کہ 22 اگست سے 21 ستمبر کے دوران ایران کی نان پٹرولیم بیرونی تجارت کا حجم تقریبا 11 ملین ٹن رہا ہے جس کی مجموعی مالیت 5 ارب 76 کروڑ ڈالر کے برابر تھی۔

انہوں نے کہا کہ 11 ملین کے تجارتی حجم میں 8 ملین ٹن سے زیادہ کی اشیاء برآمد کی گئیں جن کی مالیت 2 ارب 69 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہے۔

ایران کسٹم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جولائی اور اگست کی اسی مدت کے مقابلے میں اگست اور ستمبر کے دوران برآمد کی جانے والی اشیاء کا حجم 6 فیصد اور مالیت 24 فیصد زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران سب سے زیادہ مصنوعات چین کو برآمد کی گئیں جبکہ عراق، متحدہ عرب امارات، افغانستان اور ترکی بالترتیب دوسرے اور پانچویں نمبر رہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here