امریک ایف 35 جنگی جہازوں کی قطر کو فروخت، اسرائیل مخالفت کیوں کر رہا ہے؟

664

دوحہ: اسرائیل کے وزیر برائے انٹیلی جنس نے خطے میں اسرائیلی فوج کی برتری برقرار رکھنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکہ کی طرف سے ایف 35 جنگی طیارے قطر کو فروخت کرنے کی مخالفت کرے گا۔

عرب نیوز کے مطابق وزیر انٹیلی جنس ایلی کوہن سے گزشتہ روز اسرائیلی آرمی ریڈیو پر برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی ایک رپورٹ کے بارے میں پوچھا گیا جو کہ قطر کی امریکہ کو بھیجی گئی ایف 35 جنگی طیارے خریدنے کی درخواست سے متعلق تھی۔

ایلی کوہن کا کہنا تھا کہ خطے میں ہماری سیکورٹی اور فوجی برتری ہمارے لیے سب سے اہم ہے۔ ہمارا خطہ ابھی تک سوئٹزرلینڈ میں تبدیل نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ قطر کی امریکہ کو بھیجی جانے والی درخواست امریکہ اور متحدہ عرب امارات کی اگست میں ہونے والی ڈیل کے بعد بھیجی گئی ہے۔ امریکہ نے قطر کو ایف 35 طیارے فروخت کرنے کے بارے میں سوچنے پر رضامندی ظاہر کہ تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here