کراچی: سندھ حکومت نے نجی اور کمرشل گاڑیوں کے رجسٹرڈ مالکان کے لیے ٹیکس ادائیگی کیلئے آن لائن سہولت کا اعلان کر دیا، ، اب یہ رجسٹرڈ مالکان ڈیجیٹل انداز میں ٹیکس ادا کر سکیں گے۔
ڈی جی ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول (ای ٹی این سی) سندھ شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ اس سے نہ صرف نجی اور کمرشل گاڑیوں کے مالکان کو دن میں 24 گھنٹوں کے دوران کسی بھی وقت ٹیکس ادا کرنے کے قابل بنایا جائے گا بلکہ اس سے محکمہ کے لیے 20 فیصد اضافی آمدن بھی لائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اے ٹی ایم، انٹرنیٹ بینکنگ اور ایزی پیسہ موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے ٹیکس ادا کیا جا سکتا ہے جبکہ آئندہ کچھ روز میں گاڑیوں کے ٹیکس جاز کیش پیمنٹ سسٹم کے ذریعے بھی ادا کیے جا سکیں گے۔