یورو نیکسٹ کا میلان سٹاک ایکسچینج 4.33 ارب یورو میں خریدنے کا فیصلہ

619

پیرس: یورپ کے سب سے بڑے سٹاک ایکسچینج یورو نیکسٹ (EuroNext) نے لندن سٹاک ایکسچینج (ایل ایس ای) سے میلان سٹاک ایکسچینج کو 4.33 ارب یورو میں خریدنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یورو نیکسٹ اطالوی پلیٹ فارم ایم ٹی ایس کو بھی حاصل کرنا چاہتا ہے جو اسے خودمختار قرضوں کی منڈی تک رسائی فراہم کرے گا۔

لندن سٹاک ایکسچینج نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے ریگولیٹر کی ضروریات پورا کرنے کے لئے اسے اپنے خاص اثاثے سے محروم ہونا پڑا۔

واضح رہے کہ یورونیکسٹ یورپ کا سب سے بڑا سٹاک ایکسچینج ہے جو ایمسٹرڈیم ، برسلز، لندن، لزبن، ڈبلن، اوسلو اور پیرس کی سٹاک مارکیٹس کو آپریٹ کرتا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here