اسلام آباد: جاری مالی سال کے ابتدائی دو ماہ (جولائی تا اگست) کے دوان بجلی کے پنکھوں کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 12.07 فیصد اضافہ ہوا۔
جولائی تا اگست 2020ء کے دوران بجلی کے پنکھوں کی برآمدات میں 12.07 فیصد اضافے سے 5663 ڈالر مالیت کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں یہ برآمدات 5053 ڈالر رہیں۔
ادراہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات بھی 4.02 فیصد اضافے سے گزشتہ سال کے 27 ہزار 936 ڈالر کے مقابلے میں 29 ہزار 60 ڈالر دیکھی گئی تھیں۔
اس دوران، رواں مالی سال کے دوران ٹرانسپورٹ آلات کی برآمدات گزشتہ سال کے 859 ڈالر کے مقابلے میں 1098 ڈالر رجسٹرڈ کی گئیں۔
زیرجائزہ عرصے کے مقابلے میں دیگر بجلی سے چلنے والی مشینری کی برآمدات سال 2019 کے 5682 ڈالر کے مقابلے میں 6095 ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔