سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ ذخائر میں کمی

615

اسلام آباد: سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 0.2 ملین ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد مجموعی ذخائر کا حجم 19.351 ارب ڈالر ہو گیا ہے۔

سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق دو اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کے اختتام پر سٹیٹ بینک کے پاس محفوظ زر مبادلہ کے ذخائر کا حجم 12.154 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

گذشتہ سے پیوستہ ہفتہ کے اختتام پر سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 12.359 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اسی طرح دو اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کے اختتام پر کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے محفوظ ذخائرکا حجم 7.196 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ گذشتہ سے پیوستہ ہفتہ کے اختتام پر بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے محفوظ ذخائر کا حجم 7.175 ارب ڈالر رہا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here