کورونا وائرس: ’معاشی بحران سے ساڑھے 11 کروڑ افراد انتہائی غربت کا شکار ہو سکتے ہیں‘

425

پیرس: عالمی بینک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا وائرس وباء کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی بحران سے دنیا بھر میں ساڑھے 11 کروڑ افراد انتہائی غربت کا شکار ہو سکتے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے باعث پیدا ہونے والی عالمی کساد بازاری سے دنیا کی 1.4 فیصد آبادی انتہائی غربت تک پہنچ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سال 2021ء تک 15 کروڑ افراد انتہائی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہوں گے، جن کی روزانہ آمدن 1.9 ڈالر یا تقریباً 311 پاکستانی روپے ہو گی۔

رپورٹ میں بینک کا کہنا ہے کہ اگر یہ وباء نہ آتی تو دنیا میں انتہائی غربت کی شرح 7.9 فیصد تک گرنے کی توقع کی جا رہی تھی تاہم اب یہ شرح 9.4 فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔

دنیا میں 40 فیصد سے زائد غریب افراد تنازعات اور خانہ جنگی کے شکار علاقوں میں رہتے ہیں اور عالمی بینک کی رپورٹ کے مصنفین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ان علاقوں میں ”غربت کے ہاٹ سپاٹ“ بن سکتے ہیں جہاں پہلے ہی معاشی بحران اور تنازعات موجود ہیں۔

عالمی بینک کے مطابق تنازعات اور ماحولیاتی تبدیلی کے دباوکے ساتھ آنے والی وباء کووڈ 19 کی وجہ سے 2030 تک غربت مٹانے کا ہدف پورا ہونے کے بجائے پہنچ سے مزید دور ہو جائے گا، جب تک کہ فوری اور اہم اقدامات نہیں کیے جاتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here