ورلڈ فوڈ پروگرام کیلئے امن کے نوبل انعام کا اعلان

600

اوسلو: اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے  خوارک ’ڈبلیو ایف پی‘ کو تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں خوراک کی کمی کو دور کرنے کے اقدامات کی وجہ سے امن کے نوبل انعام سے نوازا گیا ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے  نوبل کمیٹی کی چیئر وومن بریت ریئس نے بتایا کہ اقوام متحدہ کا ورلڈ فوڈ پروگرام ہر سال تقریبا 88 ممالک کے 97 ملین افراد کی مدد کرتا ہے جس کے باعث اسے نوبل انعام سے نوازا جا رہا ہے۔ اس انعام کی قیمت 1.1 ملین ڈالر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام نے بھوک کو جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیا اور کورونا وائرس کی وبا کے دوران بھوک مٹانے میں اہم کردار ادا کیا۔ لیکن ورلڈ فوڈ پروگرام کی کوششوں کے باوجود اب بھی دنیا بھر میں نو میں سے ایک فرد کے پاس ضرورت کے مطابق خوراک نہیں۔ اب عالمی سطح پر یکجہتی اور کثیرالجہتی تعاون کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here