اپٹما کا برآمدات پر ڈیوٹی ڈرا بیک کی شرح میں بہتری لانے کا مطالبہ

656

لاہور: آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے مطالبہ کیا ہے کہ برآمدات پر ڈیوٹی ڈرابیک کی شرح میں بہتری لائی جائے

اپٹما کے مطابق موجودہ ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کا نوٹی فکیشن 11 سال قبل 2009ء میں جاری ہوا تھا، اب تک ٹیرف کی شرح یکسر تبدیل ہو چکی ہے اور نظرثانی کا تقاضا کرتی ہے۔

گزشتہ روز اپٹما پنجاب کے سیکرٹری جنرل اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر رضا باقر نے ڈائریکٹوریٹ جنرل ان پٹ آﺅٹ پٹ کوایفیشنٹ آرگنائزیشن کے اعلی افسران سے ملاقات کی۔

اس موقع پر سیکرٹری اپٹما نے برآمداتی شعبے کیلئے تجویز کردہ نئے رولز کا مسودہ بھی آرگنائزیشن کے افسران سے شیئر کیا جو ڈی ٹی آر ای، ای او یو اور مینوفیکچرنگ بانڈ وغیرہ کے ادغام سے متعلق ہیں۔

رضا باقر نے کہا کہ یہ رولز پوری ٹیکسٹائل ویلیو ایڈڈ چین کا احاطہ کرتے ہیں اور ان کا مقصد تمام ان پٹ کی ڈیوٹی فری نقل و حمل ہے۔

آرگنائزیشن کے افسران نے ان پر سفارشات مرتب کرکے ایف بی آر کو ارسال کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here