معاشی اصلاحات کیلئے وزیراعظم کی سربراہی میں اکنامک آئوٹ ریچ اپیکس کمیٹی قائم

554

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے معاشی اصلاحات کے لیے اکانومک آؤٹ ریچ اپیکس کمیٹی (ای او اے سی) اور کوآرڈینیشن گروپ تشکیل دینے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

ایک نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان مذکورہ کمیٹی کے چئیرمین ہوں گے، یہ کمیٹی 13 وفاقی وزراء، مشیران، تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور آزاد جموں اور کشمیر کے وزیراعظم پر مشتمل ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا معاشی سست روی : مالی سال 2020 میں سیمنٹ سیکٹر کو 13 ارب روپے کا نقصان ہوا

کرنٹ اکائونٹ خسارہ میں 17 ارب ڈالر کمی آئی: مشیر خزانہ کی دو سالہ معاشی کارکردگی پر کابینہ کو بریفنگ

یہ کمیٹی ملک کے معاشی اعشاریوں، مالی اہداف اور ان معیشت کے مقررہ مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے حکمتِ عملی پر کام کا جائزہ لے گی۔

24 ستمبر کو وزیراعظم عمران خان نے اکنامک ڈپلومیسی کی ترقی کے لیے ای او اے سی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا تھا، یہ کمیٹی وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کے مابین حکومت کی جانب سے مقرر کیے گئے معاشی اہداف بروقت حاصل کرنے کے لیے کوآرڈینیشن کو تیز کرے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here