خیبرپختونخوا: جاپانی امداد سے زلزلہ سے محفوظ سینکڑوں سکول تعمیر ہوں گے

جاپانی حکومت صوبے میں طلبا اور اساتذہ کو محفوظ ماحول کی فراہمی کے منصوبے کے لیے 47 کروڑ دس لاکھ جاپانی ین فراہم کرے گی

626

اسلام آباد: جاپانی حکومت خیبر پختونخوا میں زلزلہ اور دیگر حادثات سے محفوظ رکھنے والے انفراسٹرکچر کے حامل سکولوں کی تعمیر کے لیے 47 کروڑ 10 لاکھ ین امداد فراہم کرے گی ۔

اس اقدام  کا مقصد حصول و فراہمی تعلیم میں مشغول طلبا اور اساتذہ کو درس و تدریس کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

چین پاکستان میں فنی تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں، بڑی امداد دینے کا اعلان

ورلڈ بینک کا پنجاب اور سندھ میں صحت و تعلیم کے شعبوں کی ترقی کیلئے 300 ملین ڈالر امداد کا اعلان

اس جاپانی امداد سے منصوبے کے تحت صوبے میں ڈیڑھ سو سکولوں کی مرمت اور تعمیر نو کی جائے گی جبکہ بارہ نئے سکول بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

جاپان کے سفیر برائے پاکستان Matsuda Kuninori کا ایک بیان میں اس حوالے سے کہنا تھا کہ جاپان حادثات اور آفات سے نمٹنےکے نظام اور متعلقہ  اداروں کی مضبوطی کے لیے پاکستانی کی مدد جاری رکھے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here