حکومت نے مزید تین خصوصی اقتصادی زون قائم کرنے کی منظوری دیدی

نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک اسلام آباد، چائنہ پاکستان سپیشل اکنامک زون رائیونڈ پنجاب، دھابیجی سپیشل اکنامک زون کراچی سندھ شامل

874

اسلام آباد: حکومت نے وفاقی دارالحکومت سمیت مختلف علاقوں میں مزید تین خصوصی اقتصادی زونز قائم کرنے کی منظوری دے دی۔

گزشتہ روز وزیراعظم کی زیرصدارت خصوصی اقتصادی زونز کے لئے بورڈ آف اپروولز کا چھٹا اجلاس ہوا جس میں وزیر صنعت، مشیر تجارت، مشیر خزانہ، سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین، وزرائے اعلیٰ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا نے ویڈیو لنک، گلگت بلتستان سمیت متعلقہ وفاقی و صوبائی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کو خصوصی اقتصادی زونز میں ڈویلپرز، شریک ڈویلپرز اور زون انٹر پرائزز کے لئے دستیاب مختلف مراعات سے آگاہ کیا گیا۔

اجلاس نے تین خصوصی اقتصادی زونز کی منظوری دی جن میں نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک اسلام آباد، جے ڈبلیو ایس ای زیڈ چائنہ پاکستان سپیشل اکنامک زون رائیونڈ پنجاب، دھابیجی سپیشل اکنامک زون کراچی، سندھ شامل ہیں، اس طرح خصوصی اقتصادی زونز کی مجموعی تعداد ملک بھر میں 20 ہو گئی ہے۔

ایس ای زیڈ زون انٹرپرائز ایڈمیشن اور پلاٹ ریگولیشنز 2020ء کی فروخت سے متعلق یہ فیصلہ کیا گیا کہ مزید مشاورت ایک ماہ میں مکمل کی جائے گی اور آئندہ اجلاس میں تجاویز لائی جائیں گی۔

اجلاس نے اپروولز کمیٹی کے لئے نجی شعبہ سے دو ارکان کے انتخاب اور نجی شعبہ سے ہی دو ارکان کے تقرر کے حوالے سے ایک تجویز کی منظوری دی جو خصوصی اقتصادی زونز کے بورڈ آف اپروولز کی تشکیل میں شامل ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here