ماسکو: روس نے صدر ولادی میر پیوٹن کی سالگرہ کے موقع پر زرقون ہائپر سونک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف ویلری گیراسیموف نے بتایا کہ تجربہ کے دوران زرقون ہائپر سونک میزائل کو بحیرہ ابیض میں موجود ایڈمرل گورشکوف نامی بحری جہاز سے فائر کیا گیا اور اس نے بحیرہ بیرنٹس میں ہدف کو نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ ہائپر سونک میزائل تین ہزار اٹھ سو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکتا ہے اور دوران پرواز اس کا رخ بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اس وقت ہائپر سونک میزائل ٹیکنالوجی صرف تین ممالک امریکہ روس اور چین کے پاس ہے۔