یورپ، خفیہ اداروں  کی فون ڈیٹا تک رسائی پر پابندی

583

برسلز: یورپ کی ایک اعلیٰ عدالت نے خفیہ اداروں کی لوگوں کے ذاتی فون ڈیٹا تک رسائی پر پابندی عائد کر دی ہے تاہم اس کا اطلاق قومی سلامتی کو لاحق کسی سنگین خطرے کے تناظر میں نہیں ہو گا۔

ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی عدالت انصاف نے یہ فیصلہ فرانس، بیلجیئم اور برطانیہ کی عدالتوں کی درخواست پر کیا۔

عدالت نے مزید کہا کہ اس پابندی کو ضرورت کے مطابق محدود بھی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شہریوں کے فون ڈیٹا کی رازداری کو یورپ میں ایک حساس مسئلہ سمجھا جاتا ہے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا کارکنوں میں تحفظات پائے جاتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here