کورونا، روبوٹس کے کام میں اضافہ، جاپانی کمپنی نے انشورنس متعارف کروا دی

741

ٹوکیو: جاپان میں کورونا وائرس کی وباء کے باعث سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے کئی عوامی جگہوں پر انسانوں کی جگہ روبوٹس سے کام لینے کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

کئی شعبوں میں روبوٹس کے بڑھتے ہوئے استعمال کو دیکھتے ہوئے ایک جاپانی کمپنی کو انوکھا خیال یہ سوجھا ہے کہ کام کے دوران روبوٹ کی کسی غلطی کے باعث ہو جانے والے نقصان کو پورا کرنے کے لیے کمپنی نے انشورنس نظام متعارف کروا دیا ہے۔

جاپان کے محققین چیزوں کو ایک سے دوسری جگہ لانے لے جانے اور جگہوں کو جراثیم سے پاک کرنے جیسے کاموں کے لیے روبوٹ استعمال کرنے پر تحقیق کر رہے ہیں۔

سومپو جاپان انشورنس نے ان مشینوں سے ہونے والے حادثات کےلیے بیمہ کی نئی قسم متعارف کروائی ہے۔

خودکار طور پر چلنے والے کسی روبوٹ سے کسی شخص کے زخمی ہو جانے یا کسی قسم کا نقصان پہنچنے کی صورت میں نقصان کو انشورنس سے پورا کیا جائے گا۔

اس انشورنس کمپنی سے تعلق رکھنے والے شِنکائی مَساشی نے کہا کہ کورونا وائرس بحران کے نتیجے میں لوگوں کی نقل و حرکت کم کرنے کے لیے اشیاء کی ترسیل کی ضرورت میں اضافہ ہوا ہے، ہم روبوٹس سے متعلق خصوصی انشورنس پالیسیاں بنا کر اس ماحول میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

سومپو جاپان انشورنس کمپنی کاروباری اداروں، یونیورسٹیوں اور روبوٹس کی آزمائش کرنے والے تحقیقی اداروں کو ہدف بنانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here