زرمبادلہ ذخائر میں ایک سال کے دوران 4.4 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ

985

اسلام آباد: پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ایک سال کے دوران 4.4 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال ستمبر کے اختتام پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا مجموعی حجم  15.228 ارب ڈالر تھا جس میں سے سٹیٹ بینک کے پاس 7.936 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 7.291 ارب ڈالر موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق 25 ستمبر 2020ء کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران زر مبادلہ کے ملکی ذخائر کا مجموعی حجم  19.534 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.4 ارب ڈالر زیادہ ہے۔

اس دوران سٹیٹ بینک کے پاس 12.35 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس  7.175 ارب ڈالر موجود ہیں۔ زرمبادلہ کے ذخائر کا موجودہ حجم ساڑھے تین ماہ کی درآمدات کیلئے کافی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here