باسمتی چاول پر بھارتی دعوے کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں: رزاق دائود

587

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (آر ای اے پی) کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات میں بھارت کی طرف سے یورپی یونین میں باسمتی چاول بارے جیوگرافیکل انڈیکیشن کا دعویٰ کرنے سے متعلق درخواست دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں عبدالرزاق داود نے کہا کہ بھارت کی طرف سے باسمتی چاول بارے دعوے کو حکومت نے بڑی سنجیدگی سے لیا ہے، ہم بہترین وسائل سے معاملات کو دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انٹیلکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (آئی پی او) کے تحت بھارتی دعوے کی مخالفت کی ہے، تمام شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کی جائے گی تاکہ آگے کے لائحہ عمل کیلئے حکمت عملی طے کی جا سکے۔

اس سے قبل ایک ٹویٹ میں مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ وزارت تجارت سیالکوٹ، گوجرانوالا، گجرات اور وزیر آباد کیلئے جوائنٹ ایکسپو سنٹر کے قیام کے وعدے پر آگے بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوائنٹ ایکسپو سنٹر کے قیام کے حوالہ سے گذشتہ ہفتہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی، انہوں نے اس آئیڈیا کو پسند کیا ہے۔ جس کے بعد مذکورہ شہروں کے چیمبرز کے نمائندوں کے ساتھ بھی ملاقاتیں کی ہیں، اب وہ حکومت پنجاب سے ملاقات کریں گے تاکہ ایکسپو سنٹرز کی عمارت کی تعمیر کیلئے جگہ کا انتخاب کرنے پر پیش رفت ہو سکے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here