دبئی: متحدہ عرب امارات نے غیر ملکی کارکنوں کو ورک پرمٹ کا اجراء شروع کر دیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے غیرملکی ملازمین کو ورک پرمٹ جاری کرنا شروع کر دیئے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی نیشنل ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ایک ٹویٹ کے مطابق سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے ملازمین کے علاوہ گھریلو ملازمین کو بھی انٹری پرمٹس کا اجراء شروع کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کورونا وائرس کی وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لئے گذشتہ مارچ میں ہر قسم کے لیبر پرمٹس کا اجرا روک دیا تھا۔