پی ایس ڈی پی کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے 1.17 ارب کے فنڈز جاری

638

اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک ایک کھرب 17 ارب 67 کروڑ 49 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیے۔

حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 6 کھرب 50 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے ایرا کے لئے 30 کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کے لئے 4 ارب 45 کروڑ، اے جے کے بلاک کے لئے 5 ارب 25 کروڑ، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے) کے لیے 21 ارب 70 کروڑ، این ٹی ڈی سی (پیپکو) کے لیے 7 ارب 39 کروڑ، واٹر ریسورس ڈویژن کے لئے 17 ارب 37 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لیے 86 کروڑ 16 لاکھ، ریونیو ڈویژن کے لئے 28 کروڑ 34 لاکھ، ریلویز ڈویژن کے لئے 4 ارب 70 کروڑ، تخفیف غربت ڈویژن کے لئے دو کروڑ 70 لاکھ، پلاننگ کمیشن کے لئے 70 کروڑ 90 لاکھ، پٹرولیم ڈویژن کے لئے 35 کروڑ 72 لاکھ، پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کے لئے7 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔

وزارت اطلاعات کے تحت کام کرنے والی قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے لئے 3 کروڑ 89 لاکھ ، ہیلتھ ڈویژن کے لئے 2 ارب 30 کروڑ 75 لاکھ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کے لئے 2 ارب 40 کروڑ، نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے لئے ایک کروڑ، بحری امور ڈویژن کے لئے 27 کروڑ 97 لاکھ روپے کے فنڈز جاری ہوئے ہیں۔

اسی طرح لاء اینڈ جسٹس ڈویژن کے لئے 19 کروڑ 82 لاکھ، داخلہ ڈویژن کے لئے دو ارب 95 کروڑ، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن 18 کروڑ 58 لاکھ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام ڈویژن کے لئے ایک ارب 8 کروڑ 51 لاکھ، انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ ڈویژن کے لئے 6 کروڑ 21 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے۔

پی ایس ڈی پی کے تحت صنعت و پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 16 کروڑ، انسانی حقوق ڈویژن کے لئے 5 کروڑ 12 لاکھ، ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے لئے ایک ارب 74  کروڑ 73 لاکھ، ہائرایجوکیشن کمیشن کے لئے 5 ارب 61 کروڑ، امور خارجہ ڈویژن 20 لاکھ، خزانہ ڈویژن کے لئے 12 ارب 93 کروڑ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے لئے 89 کروڑ 52 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لئے 5 کروڑ 65 لاکھ، دفاعی پیداوار ڈویژن کے لئے 31 کروڑ 58 لاکھ، ڈیفنس ڈویژن کے لئے 13 کروڑ 20 لاکھ، کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے 5 کروڑ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لئے ایک ارب، کامرس ڈویژن کے لئے دو کروڑ، کابینہ ڈویژن کے لئے 13 ارب 88 کروڑ، سرمایہ کاری بورڈ کے لئے ایک کروڑ 60 لاکھ ، ایوی ایشن ڈویژن کے لئے 21 کروڑ 95 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here