اسلام آباد: وفاقی بورڈ برائے ریونیو (ایف بی آر) نے واضح کیا ہے کہ استعمال کے قابل بنائی گئی سیکنڈ ہینڈ گاڑیوں پر لیوی 17 فیصد ہو گی وہ بھی ان افراد کیلئے جو سیلز ٹیکس باقاعدگی سے ادا کرتے ہوں۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ موجودہ قانون کے تحت مکمل قیمت فروخت کے مطابق سیلز ٹیکس وصول کیا جا رہا تھا جو ضرورت سے زیادہ ہے
کاروباری حلقوں نے ملک کے بڑے چیمبر آف کامرس سے معاونت کے لیے معاملے پر غور کرنے کی درخواست کر رکھی تھی، جس کے بعد استعمال کے قابل بنائی گئی گاڑیوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فنانس ایکٹ میں ایک کلاز شامل کیا گیا ہے۔
ایک بیان کے مطابق یہ سہولت باقاعدگی سے سیلز ٹیکس ادا کرنے والے افراد کے لیے ہے جن کے لیے صرف ویلیو ایڈیشن کے مطابق 17 فیصد سیلز ٹیکس میں چھوٹ ہو گی، غیررجسٹرڈ افراد خریدار سے ایسے سیلز ٹیکس کا مطالبہ یا کٹوتی نہیں کرسکتے۔
بیان میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ قوانین کو اب ختمی شکل دے دی گئی ہے۔