بلٹ پروف گاڑیوں کی درآمد کیلئے سرکاری پالیسی کیا ہے؟

1160

اسلام آباد: وزارتِ کامرس نے نئی اور استعمال شدہ بلٹ پروف گاڑیوں کی درآمد کے لیے پالیسی جاری کر دی۔

وزارتِ کامرس نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2020ء کے ایک نوٹی فکیشن میں بلٹ پروف گاڑیاں درآمد کرنے کے حوالے سے تفصیلات جاری کی ہیں، بلٹ پروف گاڑی درآمد کرنے کے خواہشمند افراد وزارت داخلہ سے لازمی اجازت لینے اور دیگر شرائط پوری کرنے کے بعد باہر سے گاڑی منگوا سکیں گے۔

نئی پالیسی کے مطابق شہری متعلقہ صوبائی حکومت کو بلٹ پروف گاڑی درآمد کرنے کی درخواست دیں گے جو درخواست گزار کی گاڑی درآمد کرنے سے متعلق تمام امور پر نظرثانی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے:

ایف بی آر کی کارروائی، مشکوک دستاویزات پر بی ایم ڈبلیو، مرسیڈیز سمیت 19 گاڑیاں ضبط

سندھ حکومت کا مسافر گاڑیوں میں غیرمعیاری گیس سلینڈرز کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

درخواست گزاروں کو درآمد کی جانے والی بلٹ پروف گاڑیوں کی خصوصیات بتانا ہوں گی، شہری حلف نامہ کے ذریعے وعدہ کریں گے کہ وہ یہ گاڑی صرف ہائی رسک علاقوں میں ہی استعمال کریں گے، وزارتِ داخلہ کے این او سی حاصل کرنے کے بعد ہی گاڑی درآمد کی جا سکے گی۔

بلٹ پروف گاڑی کی درآمد خواہ وہ ذاتی استعمال کیلئے ہو، گفٹ  یا ٹرانسفر آف ریزیڈنس سکیم کے تحت ہو، اس پر مندرجہ بالا تمام قواعدوضوابط لاگو ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here