امریکا، حاضر سروس فوجیوں میں خودکشی کے رجحان میں اضافہ

گزشتہ سال امریکی فوج میں خودکشی کی شرح ہر ایک لاکھ فوجیوں میں 25.9 رہی جو 2018ء میں 22.1 تھی، 61 فیصد کی عمریں 30 سال کے لگ بھگ ہیں: پنٹاگون کی سوسائیڈ رپورٹ میں انکشاف

852

واشنگٹن: امریکی فوجیوں میں گزشتہ سال بھی خودکشی کرنے کی شرح مسلسل پانچویں سال زیادہ رہی ہے، 2019ء میں 498 فوجیوں نے خودکشی کی جن میں سے 344 فعال ڈیوٹی فوجی تھے۔

اس بات کا انکشاف امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کی سالانہ ”سوسائیڈ رپورٹ“ میں کیا گیا ہے۔ پنٹاگون کی اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال امریکی ریزرو اور نیشنل گارڈ فوج میں خودکشی کرنے کی شرح ہر ایک لاکھ فوجیوں میں 25.9 رہی جو کہ 2018ء میں ہر لاکھ میں 24.9 اور 2017ء میں ہر لاکھ میں 22.1 تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2014ء سے اس رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ سال کے دوران خودکشی کرنے والے فوجیوں میں 61 فیصد کی عمریں 30 سال کے لگ بھگ ہیں۔

پنٹاگون نے کہا ہے کہ وہ فوج میں اس رجحان میں کمی لانے اور اصل محرکات کا پتہ چلانے کے لیے نوجوان فوجیوں اور ان لسٹڈ ارکان کے لیے پائلٹ ایجوکیشنل اور ٹریننگ پروگرام شروع کر رہے ہیں اور دو ہزار سے زیادہ نان ملٹری ماہرین کی خدمات بطور کونسلرز لے رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here