نقصان میں چلنے والے اہم اداروں کےفرانزک آڈٹ کے لیے ٹیم تشکیل

وزارت خزانہ نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر آڈیٹر جنرل آف پاکستان سے نقصان میں چلنے والے اہم سرکاری اداروں کے آڈٹ کی بات کی تھی

424

اسلام آباد : آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے خسارے میں چلنے والے بڑے سرکاری ملکیتی اداروں کے فرانزک  آڈٹ کے لیے چار رکنی ٹیم تشکیل دے دی۔

پرافٹ اردو کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق اس ٹیم کی سربراہی ڈائریکٹر کمرشل آڈٹ کراچی ثاقب بشیر کریں گے  جبکہ اس کے دیگر ممبران میں ڈپٹی ڈائریکٹر عتیق الرحمان ، آڈٹ آفیسر ندیم مسعود جن کا تعلق کمرشل آڈٹ لاہور سے ہے اور اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر ثاقب حسین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا آڈٹ، خزانہ ڈویژن کے افسر کی تعینانی غیر قانونی کیوں؟

بھاری نقصان والی سرکاری انٹرپرائزز کا دس سالہ فرانزک آڈٹ کروانے کا فیصلہ

ذرائع کا پرافٹ اردو کو بتانا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزارت خزانہ نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو خط لکھ کر خسارے میں جانے والے اہم سرکاری اداروں کے فرانزک آڈٹ کی بات کی تھی۔

اس خط میں وزارت خزانہ نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان  سے دریافت کیا تھا کہ کیا ادارہ اس کام کے کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے یا نہیں ؟ جس پر آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے دفتر نے جواب دیا تھا کہ وہ یہ کام کرنے کے لیے ماہرین اور تجربہ رکھتا ہے اور اس نے اس کام کے لیے ایک ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here