ای سی سی اجلاس: روس سے ایک لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری

204

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے روس سے ایک لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کا اجلاس جمعہ کو مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ ڈویڑن میں منعقد ہوا۔

فنانس ڈویڑن سے جاری بیان کے مطابق ای سی سی نے حکومتی سطح پر روس سے ایک لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن گندم کی درآمد کی منظوری دیتے ہوئے تمام ٹیکسز اور ڈیوٹیز کے خاتمہ کا فیصلہ کیا۔

اجلاس کو بتایا کہ سرکاری شعبہ میں گندم کا ذخیرہ 5 ملین ٹن ہے جبکہ نجی شعبہ 4 لاکھ 30 ہزار ٹن گندم درآمد کر رہا ہے اور 1.1 ملین ٹن گندم دسمبر 2020ء تک درآمد کی جائے گی۔

پبلک سیکٹر میں گندم کی درآمد کے حوالہ سے ٹی سی پی نے 3 لاکھ 30 ہزار ٹن گندم کی درآمد کے لئے ایل سی کھولی ہے جبکہ ٹریڈنگ کارپوریشن 1.2 ملین گندم درآمد کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔

مزید برآں حکومت کا حکومت سے گندم درآمد کرنے کے انتظامات کے تحت روس سے ایک لاکھ 80 ہزار ٹن گندم درآمد کی جا رہی ہے۔

ای سی سی نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے پر سیلز ٹیکس معاف کر دیا اور اس حوالہ سے 20 اگست 2020 کو جاری کردہ ایس آر او نمبر 751(1)/2020 میں ترمیم کی بھی منطوری دے دی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here