اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا

610

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اکتوبر کے لئے ایل پی جی کی قیمت میں تین روپے فی کلو گرام اضافہ کر کے 113 روپے مقرر کر دی۔

قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق  11.8 کلوگرام کے سلنڈر کی قیمت میں ستمبر کے مقابلہ میں 33.91 روپے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 130 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

رواں ماہ کے لئے ایل پی جی کی فی میٹرک ٹن قیمت ایک لاکھ 17 ہزار 151 روپے 14 پیسے مقرر کی گئی ہے جو کہ ستمبر میں ایک لاکھ 20 ہزار 24 روپے 19 پیسے تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here