امریکا، برطانیہ کیلئے پاکستانی برآمدات میں کمی

جولائی اور اگست 2020ء کے دوران امریکہ پاکستانی مصنوعات کا سب سے بڑا درآمد کنندہ، برطانیہ دوسرے، چین تیسرے، عرب امارات چوتھے نمبر پر رہا

497

اسلام آباد: امریکہ پاکستانی مصنوعات درآمد کرنے والا سب سے بڑا درآمدکنندہ ملک ہے۔ اگست 2020ء کے دوران دیگر ممالک کے مقابلہ میں سب سے زیادہ برآمدات امریکہ کو کی گئیں جن کا حجم 334.5 ملین ڈالر رہا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعداد و شمار کے مطابق تاہم اگست 2019ء کے مقابلہ میں اگست 2020ء کے دوران امریکہ کو کی جانے والی برآمدات کے حجم میں 6.58 ملین ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ اگست 2019ء میں امریکہ کو 341.08 ملین ڈالر مالیت کی برآمدات کی گئی تھیں۔

ایس بی پی کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں جولائی، اگست 2020ء کے دوران امریکہ کو کی جانے والی ملکی برآمدات چھ فیصد کمی سے 714.63 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 671.75 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں تاہم پھر بھی امریکہ پاکستان سے درآمد کرنے والا بڑا ملک رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ دوسرا بڑا درآمد کنندہ ہے جس کو اگست 2020ء کے دوران 129.17 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں جو اگست 2019ء کے مقابلہ میں 6.1 فیصد کم رہیں۔ اگست 2019ء کے دوران برطانیہ کو 137.56 ملین ڈالر مالیت کی برآمدات کی گئی تھیں۔

اسی طرح چین پاکستان مصنوعات درآمد کرنے والا تیسرا بڑا ملک رہا ہے جس کو اگست 2020ء میں 93.64 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں جبکہ متحدہ عرب امارات کو 93.21 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں۔

ایس بی پی کے مطابق افغانستان کو کی جانے والی برآمدات 5.36 فیصد اضافہ سے اگست 2020ء میں 57.873 ملین ڈالر کے مقبالہ میں 60.975 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here