ٹیکس اکٹھا کرنے کیلئے ایف بی آر دفاتر کے اوقات کار بڑھا دئیے گئے

760

اسلام آباد: وفاقی بورڈ برائے (ایف بی آر) نے ڈیوٹی اور ٹیکس ادائیگی کے لیے ٹیکس دہندگان کو (30 ستمبر) تک سہولیات دینے کے لیے اپنے اِن لینڈ ریونیو (آئی آر) کے فیلڈ افسران کو دفاتر دیر تک کھلا رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامے میں آئی آر کے تمام چیف کمشنرز کو کام کے اوقاتِ کار میں رات دس بجے تک توسیع کرنے کی ہدایت کی ہے جس کا مقصد ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی ادائیگی میں ٹیکس دہندگان کو سہولیات دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

ایف بی آر کی 30 ستمبر تک ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت

ایف بی آر کی کارروائی : ایل پی جی کمپنی کی اربوں روپے کی منی لانڈرنگ بے نقاب

ایف بی آر نے چیف کمشنرز کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ رابطہ دفاتر قائم کرنے اور نیشنل بینک آف پاکستان کی تصدیق شدہ برانچوں کو 30 ستمبر تک مذکورہ برانچوں سے ٹیکس محصولات اکٹھے کر کے اسی تاریخ میں سٹیٹ بینک سے منسلک برانچوں میں ٹرانسفر کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ستمبر کے مہینے میں اکٹھے کیے گئے محصولات  کو اسی تاریخ میں اکاؤنٹ میں بھیجا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here