ون لنک اور ٹی پی ایل نے تکافل کوریج کے پے پاک لائیلٹی پروگرام متعارف کرا دیا

653

لاہور: لنک ون (1Link) کی جانب سے شروع کی جانے والی پاکستان کی پہلی مقامی ادائیگی کی سکیم پے پاک (PayPak) اور فیملی تکافل کوریج فراہم کرنے والی کمپنی ٹی پی ایل لائف (TPL Life) نے مل کر اپنے صارفین کے لئے جدید لائیلٹی پروگرام متعارف کروا دیا۔

شراکت داری کے بعد ٹی پی ایل لائف اسلامک اکاﺅنٹس کے تمام نئے اور موجودہ پے پاک کارڈ ہولڈرز کو اعزازی فیملی تکافل کوریج فراہم کرے گی، پے پاک لائیلٹی پروگرام کے ساتھ صارفین ناصرف ملک بھر میں ساڑھے 12 ہزار سے زائد مرچنٹس کے ساتھ  ڈیلز اور رعایتوں سے لطف اندوز ہوں گے بلکہ حادثاتی و قدرتی موت کی صورت میں ایک لاکھ روپے تک کی مفت تکافل کوریج کے فوائد بھی حاصل کر سکیں گے۔

شراکت داری پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹی پی ایل لائف کے سی ای او فیصل عباسی نے کہا کہ ’ایک حقیقی انشور ٹیک کی حیثیت سے ہم ٹیکنالوجی پر مبنی جدید انشورنس سروسز کو متعارف کرانے پر یقین رکھتے ہیں اور پے پاک کے ساتھ ہماری شراکت داری اسی سمت میں ایک قدم ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ آج کی تیز رفتار دنیا میں متعدد طریقے، سہولیات اور استعمال میں آسانی کی صارفین کے لئے قدر میں اضافہ کی بنیاد فراہم کرتے ہیں، مجھے یقین ہے کہ لنک ون کے ساتھ ہماری شراکت داری دونوں کمپنیوں کو مستقبل میں نمایاں سنگ میل حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

لنک ون کے سی ای او نجیب اگرا والا نے کہا کہ لنک ون تمام افراد کے لئے ادائیگی کے مفید حل پیش کرتے ہوئے ادائیگی کے ایکو سسٹم کو ڈیجیٹلائز کرنے کےلئے مخصوص ہے، مقامی پے منٹ انڈسٹری میں ایک عمل انگیز قوت کے طور پر پے پاک ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ ہم پے پاک لائیلٹی پروگرام کے حصہ کے طور پر اسلامی بینکوں کے صارفین اور روایتی بینکوں کی اسلامی ونڈوز کو تکافل کوریج کی فراہمی کیلئے ٹی پی ایل لائف کے ساتھ شراکت داری پر خوش ہیں۔ امید ہے کہ یہ پروگرام پے پاک کارڈ ہولڈرز کو اپنی پسند کا کارڈ بنانے کیلئے مدد دے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here