اگست میں اہم مصنوعات کی برآمدات میں 19 فیصد کمی

514

لاہور: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے میٹس گلوبل کے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگست 2020 میں پاکستان کی برآمدات میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے، بیلنس آف پیمنٹ (بی او پی) سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگست 2020 میں مجموعی برآمدات میں سالانہ اعتبار سے 19 فیصد جبکہ ماہانہ اعتبار سے 20 فیصد کمی ہوئی ہے۔

مالی سال 2021 (جولائی تا اگست) کے دوران مجموعی برآمدات میں گزشتہ سال 2020 کی (جولائی تا اگست) 4.015 ارب برآمدات کے مقابلے میں سالانہ اعتبار سے 15 فیصد کمی ہوئی ہے، یہ مجموعی برآمدات رواں برس کے ابتدائی دو ماہ کے دوران 3.422 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

مرکزی بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ٹیکسٹائل مصنوعات پاکستان کی سب سے اہم برآمدکندہ اشیاء شمار کی گئیں، یہ مالی سال 2021 کے زیرِجائزہ عرصے کے دوران مجموعی برآمدات کا 56 فیصد حصہ رہیں۔

گزشتہ مالی سال کے زیرجائزہ عرصے کے مقابلے میں ٹیکسٹائل برآمدات 2.246 ارب ڈالر سے کم ہو کر 1.927 ارب ڈالر تک ریکارڈ کی گئی، ٹیکسٹائل گروپ میں نِٹ وئیر، ریڈی میڈ گارمنٹس، بیڈوئیرز اور کاٹن  کلاتھ کی برآمدات قابلِ ذکر رہیں۔

مالی سال کے دوران دوسرے نمبر پر سبزیوں کی مصنوعات دیکھی گئیں جن کی برآمدات سال 2021 کے (جولائی تا اگست) کے دوران 12 فیصد اضافے سے 420 ملین ڈالر تک ریکارڈ ہوئیں۔ زیرِجائزہ عرصے کے دوران ویجی ٹیبلز گروپ کی برآمدات سے آمدن میں سالانہ 30 فیصد کمی رہی۔ غیرملکی زرِمبادلہ کمانے کے لیے  اہم ذریعہ سمجھا جانے والیاناج  کی برآمدات بھی گزشتہ سال کی نسبت 31 فیصد کمی سے 293 ملین ڈالر ہی ریکارڈ کی گئیں۔

ملک کی مجموعی برآمدات میں منرلز مصنوعات کے شئیر زیرِ جائزہ عرصے کے دوران چار فیصد رہے، ان میں نمک، سلفر اور زمینی پتھر قابلِ ذکر ہیں۔ منرلز کی مجموعی زرِمبادلہ آمدن میں بھی سالانہ اعتبار سے 38 فیصد خسارہ دیکھنے میں آیا جو 136 ملین ڈالر ہی ہو سکیں۔

مزیدبرآں، مالی سال 2021 کے اسی عرصے کے دوران ملکی چمڑے کی کُل برآمدات بھی بمشکل چار فیصد ہوئیں، ملک کو چمڑے کی مختلف اشیاء سے 108 ملین ڈالر کی قلیل آمدن ہوئی، چمڑے کی اشیاء سے ہونے والی گزشتہ سال کی آمدن 134 ملین ڈالر تھی جو رواں سال 129 ملین ڈالر دیکھی گئی۔

اس دوران، میٹلز اور دیگر اشیاء کی غیرملکی آمدن مالی سال کے ابتدائی دہ ماہ کے دوران 119 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں، ان اشیا میں بھی سالانہ دو فیصد کمی ہوئی ہے۔

صرف اگست 2020 میں ٹیکسٹائل، ویجی ٹیبلز، چمڑے کی مصنوعات میں سالانہ اور ماہانہ اعتبار سے کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ماہانہ اعتبار سے ٹیکسٹائل، ویجی ٹیبلز، چمڑے اور میٹلز کی اشیاء میں باالترتیب 6 فیصد، 25 فیصد، 8 فیصد اور 19 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ ماہانہ اعتبار سے ٹیکسٹائل، ویجی ٹیبلز، منرلز اور چمڑے کی اشیاء میں بھی 14 فیصد، 18 فیصد، 27 فیصد اور 7 فیصد کمی ہوئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here