سٹاک مارکیٹ میں سیلنگ پریشر کے باعث 632 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ

636

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے کاروباری روز کے دوران غیریقینی دیکھنے میں آئی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں اتارچڑھاؤ رہا لیکن کاروبار کا اختتام 632 پوائنٹس خسارے سے 40571 پوائنٹس پر ہوا۔ 

ایکویٹی مارکیٹس میں منفی رجحان بدستور برقرار جبکہ خام تیل کی قیمتوں میں بھی مزید کمی دیکھی گئی، ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمتیں 0.66 فیصد گر کر 39.03 ڈالر جبکہ برینٹ کروڈ کی قیمتیں 0.89 فیصد گر کر 41.19 ڈالر ہو گئی ہے۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 233 پوائنٹس تیزی رہی جس سے انڈیکس 41438 پوائنٹس کی سطح تک گیا اور 709 پوائنٹس کی کمی سے انڈیکس 40494 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا، تاہم، کاروبار کا اختتام 632 پوائنٹس گرنے سے 40571 پوائنٹس پر ہوا۔

دیگر اعشاریوں کے مابین کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1145 پوائنٹس گراوٹ سے انڈیکس 64738 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 325 پوائنٹس خسارے سے 28969 پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ کاروباری سیشن (منگل) کے دوران مجموعی کاروباری حجم 353.65 ملین شئیرز سے بڑھ کر 473.73 ملین شئیرز ہو گئے تھے۔ ہیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ، یونیٹی فوڈز لمیٹڈ اور کے الیکٹرک میں سب سے زیادہ منفی سیلنگ ہوئی۔

اسی طرح سیمنٹ، بینکنگ اور کھاد کے شعبوں میں بھی غیریقینی کے باعث منفی تجارت رہی۔ کمپنیوں کے مابین یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، حب پاور کمپنی لمیٹڈ اور اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ نے بھی نقصان کے گہرے اثرات ڈالے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here