اسلام آباد: گذشتہ مالی سال کے دوران سازگار انجینئرنگ کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 66 فیصد کمی ہوئی ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطاق گذشتہ مالی سال میں کمپنی کو 27.6 ملین روپے خالص آمدنی ہوئی ہے جبکہ مالی سال 2019ء کے دوران سازگار انجینئرنگ کو 82 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔
اس طرح مالی سال 2019ء کے مقابلہ میں مالی سال 2020ء کے دوران سازگار انجینئرنگ کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 54.4 ملین روپے یعنی 66 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی کی آمدنی میں نمایاں کمی کے نتیجہ میں سازگار انجینئرنگ کی فی حصص آمدنی بھی 3.40 روپے کے مقابلہ میں 0.96 روپے فی حصص تک کم ہو گئی ہے۔
مالیاتی نتائج کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران سازگار انجینئرنگ کی خالص سیلز 10 فیصد کمی سے 3218.5 ملین روپے کے مقابلہ میں 2891.8 ملین روپے تک کم ہو گئیں۔
دوسری جانب مالیاتی اخراجات 164 فیصد اضافہ سے 24.3 ملین روپے کے مقابلہ میں 64.1 ملین روپے تک بڑھ گئے۔
اس طرح کمپنی کا عمومی منافع 111.8 ملین روپے کے مقابلہ میں 40.8 ملین روپے تک کم ہو گیا جس سے کمپنی کی بعد از ٹیکس آمدن میں 66 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔