پنجاب میں صحت سمیت مختلف شعبہ جات کے لیے 35.7 ارب روپے کی چھ سکیمیں منظور

لیہ ، راجن پور، سیالکوٹ میں سینکڑوں بستروں پر مشتمل ہسپتالوں کی تعمیر سمیت روزگار پروگرام منظور

537

لاہور :  پرووینشل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی پنجاب نے مختلف شعبہ جات کے لیے 35.7 ارب روپے کی لاگت سے چھ سکیموں کی منظوری دے دی۔

ان سکیموں کی منظوری پنجاب پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ کے چئیرمین حمید یعقوب شیخ نے رواں مالی سال  پرووینشیل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے آٹھویں اجلاس میں دی۔

اس اجلاس میں پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ، اسسٹنٹ چیف کوآرڈینیٹر شاہد ادریس، پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ کےممبران اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹری صاحبان بھی شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیے:

موریشیس نے ٹینڈر کے ذریعے چھ ہزار ٹن پاکستانی چاول خرید لیے

مانسہرہ میں واقع واپڈا ریسٹ ہاؤس سات کروڑ بیس لاکھ روپے میں نیلام

اس موقع پر بات کرتے ہوئے حمید یعقوب شیخ کا کہنا تھا کہ صوبے کو صحت کی سکیموں کی بہت ضرورت ہے اور انہیں ترجیح دی جانی چاہیے۔

اجلاس میں درج ذیل سکیموں کی منظوری دی گئی :

137.327 ملین روپے کی لاگت سے ہاسپٹل ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کا قیام،  5.17 ارب روپے سے سیالکوٹ میں ماں اور بچے کی صحت کے لیے ڈھائی سو بستروں پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر، راجن پور میں 8.72 ارب روپے سے دو سو بستروں پر مشتمل زچہ و بچہ ہسپتال اور نرسنگ کالج کا قیام، لیہ میں 5.74 ارب روپے سے دو سو بستروں پر مشتمل زچہ و بچہ ہسپتال اور نرسنگ کالج کی تعمیر اور 9.5 ارب روپے سے پنجاب روزگار پروگرام شامل ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here