موریشیس نے ٹینڈر کے ذریعے چھ ہزار ٹن پاکستانی چاول خرید لیے

اس ٹینڈر میں پاکستانی و ہندوستانی چاول کی برآمد کنندہ کمپنیوں نے حصہ لیا، چھ ہزار ٹن لمبے دانے کے چاول یکم اکتوبر سے 31 دسمبر تک کے عرصے میں ڈلیور کیے جائیں گے۔

710

لاہور : موریشیس کی سرکاری ایجنسی نے ایک ٹینڈر کے ذریعے پاکستان سے چھ ہزار ٹن لمبے دانے کے چاول خرید لیے۔

اس ٹینڈر میں پاکستانی اور ہندوستانی تاجروں نے حصہ لیا ۔

پاکستان کی طرف سے کے کے رائس ملز اور بابا انٹرپرائزز نے جبکہ بھارت کی جانب سے  میک ایمپیکس اور سکھبیر ایگرو انرجی نے چالوں کے اس ٹینڈر میں حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیے:

چاول کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کیلئے پاکستان چین کا مشترکہ انقلابی منصوبہ

100 بڑی پاکستانی برآمدی کمپنیوں میں ٹیکسٹائل کی 69 ، چاول برآمد کرنے والی 11 کمپنیاں شامل

اس ٹینڈر کے تحت چاول 380 ڈالر فی ٹن کی قیمت میں خریدے گئے جن کی ڈلیوری یکم اکتوبر سے 31 دسمبر تک کے عرصے میں ہوگی۔

موریشیس کی جانب سے اس خریداری کے ذریعے برآمدی مارکیٹ میں پاکستانی چاول کی ایک بار پھر واپسی ہوئی ہے اس سے پہلے عراق بھی پاکستان سے تیس ہزار ٹن چاول خرید چکا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here