لاہور: سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق غیرملکی زرِمبادلہ ذخائر میں ہفتہ وار بنیاد پر 0.9 فیصد کمی ہوئی ہے۔
18 ستمبر کو مرکزی بینک کے پاس غیرملکی کرنسی ذخائر کی مالیت 12701.6 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی، گزشتہ ہفتے یہ غیرملکی کرنسی ذخائر کی مالیت 12820.4 ملین ڈالر تھی، اس لحاظ سے رواں ہفتے مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت 119 ملین ڈالر کم ہوئی ہے۔
بینک دولت پاکستان کے مطابق ان غیرملکی ذخائر میں کمی کی وجہ حکومت کے بیرونی قرضوں کی ادائیگی ہے۔
سٹیٹ بینک کے ذخائر کے علاوہ ملک کے کمرشل بینکوں کے ذخائر سمیت ملک میں مجموعی طور پر غیرملکی کرنسی کے ذخائر کی مالیت 19903.7 ملین ڈالر ہے۔ کمرشل بینکوں کے پاس 7202.1 ملین ڈالر موجود ہیں۔