کراچی: ترکی کی پیگاسس ائیرلائنز (pegasus airlines) نے پاکستان کیلئے اپنے فضائی آپریشنز شروع کرنے کا اعلان کر دیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے بھی ائیرلائنز کے پاکستان میں سفر کے آغاز سے متعلق عندیہ دیا ہے۔
پیگاسس ائیرلائن پاکستان کیلئے ہفتہ وار چار پروازیں چلائے گی، کراچی سے ترکی کے لیے ہر سوموار، بدھ اور اتوار جبکہ ترکی سے کراچی کیلئے اتوار، منگل اور ہفتے کو پروازیں چلائی جائیں گی۔
اس سے قبل 13 ستمبر کو Virgin Atlantic ائیرلائن نے بھی پاکستان کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، یہ ائیرلائن 10 دسمبر سے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو سفری سہولیات دے گی۔
اٹلانٹک ورجن لندن سے لاہور، لندن سے اسلام آباد اور مانچسٹر سے اسلام آباد کی پروازیں چلائے گی۔