پاکستان میں متبادل توانائی کے فروغ کیلئے عالمی بینک 450 ملین ڈالرامداد دے   

مالی معاونت سے پاکستان میں متبادل ذرائع سے توانائی پر انحصار کو فروغ دینے مدد ملے گی، یہ معاونت خیبرپختونخوا ہائیڈرو پاور اینڈ رینیو ایبل انرجی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت فراہم کی جائے گی: کنٹری ڈآئریکٹر ورلڈ بینک

967

اسلام آباد: عالمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پاکستان میں متبادل توانائی کے وسائل کو بروئے کار لانے کے لئے 450 ملین ڈالر کی مالی معاونت کی منظوری دے دی۔

پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسائن نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ مالی معاونت سے پاکستان میں متبادل ذرائع سے توانائی پر انحصار کو فروغ دینے مدد ملے گی۔ یہ معاونت خیبرپختونخوا ہائیڈرو پاور اینڈ رینیو ایبل انرجی پاور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت فراہم کی جائے گی۔

پراجیکٹ کے تحت پانی اور شمسی ذرائع سے حاصل کردہ بجلی کے ذریعے پاکستان کے انرجی مکس میں اضافہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ سے 2030ء تک کم کاربن کے حامل توانائی کے اہداف کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔ یہ ماحولیاتی حوالے سے بھی مفید منصوبہ ہے۔ منصوبے کے ذریعے خیبر پختونخوا میں متبادل توانائی کی توسیع میں بھی مدد ملے گی۔

اس ضمن میں تکنیکی ماحولیاتی اور سماجی طور پر موزوں پراجیکٹس کی نشاندہی کی جائے گی اور انہیں آگے بڑھانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ منصوبے سے نہ صرف مقامی کمیونٹیز بلکہ بجلی کے صارفین کو بھی فایدہ پہنچنے گا۔

اس کے علاوہ اقتصادی سرگرمیوں میں بہتری، ملازمتوں کے مواقع پیدا ہو ںگے اور علاقے میں سیاحت کو فروغ بھی ملے گا۔ پراجیکٹ پر ٹاسک ٹیم لیڈر سید محمد ثاقب نے بتایا کہ اس معاونت سے ہنر میں اضافے کے جامع پروگرام کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here