فائیوجی سے پانچ گنا تیز انٹرنیٹ، پی ٹی سی ایل نے نئی سروس متعارف کرا دی

ہواوے کے اشتراک سے پاکستان میں پہلا 10 گیگا بائیٹ کا حامل سی میٹرک پیسیو آپٹیکل ایکسس نیٹ ورک متعارف، پی ٹی سی ایل ایشیا، مشرقی وسطیٰ کی پہلی کمپنی بن گئی

2352

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے ہواوے کے اشتراک سے پاکستان میں پہلا 10 گیگا بائیٹ کا حامل سی میٹرک پیسیو آپٹیکل ایکسس نیٹ ورک (XGS-PON) متعارف کرا دیا۔

یوں پی ٹی سی ایل جنوبی ایشیاء اور مشرق وسطیٰ میں اپنے نیٹ ورک میں کوئیک آپٹیکل ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک (کوئیک او ڈی این) متعارف کرانے والی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔

پی ٹی سی ایل نے ہواوے کے اشتراک سے اسلام آباد کے کورنگ ٹائون میں XGS-PON ٹیکنالوجی کے پائلٹ پروجیکٹ کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا ہے۔

اس ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک ہی صارف کو 10G  جی بی ڈاون لنک اور 10G  جی پی اَپ لنک سپیڈ والی بینڈوچ فرہم کی جا سکتی ہے جو فائیوجی ٹیکنالوجی سے پانچ گنا زیادہ تیزرفتار ہے۔ اس ٹیکنالوجی سے نہ صرف پی ٹی سی ایل کے صارفین کیلئے سروس کے معیار اور صارف کے تجربہ میں اضافہ ہو گا بلکہ تیز ترین انٹرنیٹ کی دستیابی سے پی ٹی سی ایل کی پہلے سے موجود بہتر سروسز پورٹ فولیو میں گراں قدر اضافہ ہو گا۔

مزید برآں پی ٹی سی ایل نے اپنے نیٹ ورک میں (کوئیک او ڈی این) سلوشن کو کامیابی کے ساتھ متعارف کروایا ہے جس میں کسی بھی جوڑ کی ضرورت نہیں ہو گی۔

اس سلوشن سے فائبر ٹو ہوم (ایف ٹی ٹی ایچ) کی کارکردگی میں کئی گنا اضافہ ہو جائے گا بلکہ صارفین کو مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے میں 30 فیصد کم وقت لگے گا۔ اس سے پی ٹی سی ایل صارفین کو فائبر ٹو ہوم کی تیز ترین سروسز میسر ہوں گی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل کے گروپ چیف ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن آفیسر (آپریشنز) سعد مظفر واڑئچ نے کہا کہ ”پی ٹی سی ایل نے پاکستان میں پہلی بار XGS-PON سروسز متعارف کرا کے ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے، ہم اپنے نیٹ ورک کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے نئی ٹیکنالوجیز اور سلوشنز میں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ فکسڈ لائن کیلئے دستیاب سروسز اور بینڈ وڈتھ میں بھی توسیع کا عمل جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کاپر اور فائبر دونوں میں فکسڈ لائن سروسز فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ چارجی کے ذریعے وائرلیس سروسز بھی مہیا کی جا رہی ہیں۔ پاکستان میں اس ٹیکنالوجی کو متعارف کرنے سے صارف کے تجربہ میں اضافہ ہو گا کیونکہ وہ تیز ترین انٹرنیٹ اور بینڈ ودتھ سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہواوے پاکستان مارک مینگ نے کہا ”ہم پی ٹی سی ایل کے ذریعے پاکستان میں XGS-PON ٹیکنالوجی متعارف کرانے پر بہت پرجوش ہیں جس سے صارف بہترین اور تیز ترین انٹرنیٹ سروسز کا تجربہ حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی سے گھریلو اور کاروباری صارفین کو 10 جی بی تک کی سپیڈ کی حامل فائبر براڈ بینڈ سروسز میسر ہوں گی۔ تیز رفتار انٹرنیٹ سروسز پی ٹی سی ایل کو پاکستان بھر میں لاکھوں صارفین کو انٹرنیٹ کنکشن فراہم کرنے والا پہلا ادارہ بنائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی سی ایل صارفین، کیریئرز، کارپوریٹ شعبہ یا انٹرنیشنل وائس اینڈ ڈیٹا سمیت تمام شعبوں کیلئے نیٹ ورک کی دستیابی کیلئے تسلسل کے ساتھ اپنے ٹیکنالوجیکل انفرسٹرکچر کو اپ گریڈ کررہا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here